امریکہ میں 72 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 11 ہزار واقعات، ہر طرف تباہی مچ گئی

 

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 72 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 11 ہزار واقعات پیش آئے ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 5 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ آسمانی بجلی گرنے سے سان فرانسسکو کے قریب 1250 مربع کلومیٹر رقبے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سبزہ ، آبادیاں اور جنگلات خاکستر ہوگئے۔ مجموعی طور پر ریاست میں آسمانی بجلی کی وجہ سے 300 مقامات پر آگ لگی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی گرنے کے واقعات کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے کے عمل میں عام شہریوں سمیت 33 فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک 175 مقامات آسمانی بجلی گرنے سے تباہ ہوچکے ہیں اور مزید 50 ہزار مقامات کے تباہ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

 


Comments