اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

  اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، شہر قائد جانے والے مسافر طیارے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے نوابشاہ میں ہنگامی طور پر لینڈ کروانا پڑا۔ میڈیا رپورٹس میں فرام کردہ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اڑانے بھرنے والی پی آئی اے پرواز کی سندھ کے شہر نوابشاہ میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے جا رہا تھا، جب موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کنٹرول ٹاور سے ہدایات موصول ہونے کے بعد مسافر طیارے کو نوابشاہ میں ہنگامی طور پر لینڈ کروایا گیا۔ اس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

طیارے میں موجود تمام مسافر خیر و عافیت سے ہیں۔

جبکہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی طیارے کو کراچی کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 3 ماہ قبل کراچی میں پی آئی اے مسافر طیارہ حادثے کے بعد سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائیرلائنز کی جانب سے ہر ممکن احتیاط کی جا رہی ہے۔ موسم کی خرابی اور منزل دور ہونے کی صورت میں پروازوں کو کسی بھی قریبی ائیرپورٹ پر اتار لیا جاتا ہے۔


Comments